Tuesday, 2024-04-23, 12:47 PM
TEHREER
The Place of Entertainment and knowledge
Welcome Guest | RSS
Site menu
Categories
غزلیات نظمیں
منتخب اشعار قطعات
Quotations انتخاب
Entries archive
Recent Blogs-->
Recent Comments-->
I can only imagine how much research has gone into this. I like your writing skills as it makes one feel included in the journey. Thank you for the valuable notes.I enjoy kinds very own post. It will be respectable to get a single narrative inside and outside of the core of this distinctive core specialized niche will likely be commonly knowledgeable.
https://www.ilmkidunya.com/9th-class/roll-number-slips.aspx

thnx inam

hahahah

Thnx inam

hahah nice

Our poll
Rate my site
Total of answers: 24
Main » 2012 » March » 18
روشنی کے باب بنتے جائیں گے
زخم جب مہتاب بنتے جائیں گے

چشمِ نم میں ڈوبنا چاہیں اگر
سینکڑوں گرداب بنتے جائیں گے

عشق جن کی زندگی میں ڈھل گیا
لوگ وہ نایاب بنتے جائیں گے

دوست بن کر جو ملیں گے راہ میں
درد کے اسباب بنتے جائیںگے

ہار بانہوں کا گلے میں ڈال کر
ہم تری محراب بنتے جائیں گے

تابِ نظارہ جو پیدا ہوگئی
اور بھی بیتاب بنتے جائیں گے

تیرے عکس ِناز سے اے دلربا
آئینے پر آب بنتے جائیں گے

جس قدر ہوں گی جہاں میں نفرتیں
خون کے سیلاب بنتے جائیں گے

اشک ان کی یاد میں لکھیں گے جو
عشق کے آداب بنتے جائیں گے
Category: غزلیات | Views: 608 | Added by: Crescent | Date: 2012-03-19 | Comments (0)

اس وقت تو یوں لگتا ہے اب کچھ بھی نہیں ہے
مہتاب نہ سورج نہ اندھیرا نہ سویرا
آنکھوں کے دریچوں میں کسی حسن کی جھلکن
اور دل کی پناہوں میں کسی درد کا ڈیرا
ممکن ہے کوئی وہم ہو ممکن ہے سنا ہو
گلیوں میں کسی چاپ کا اک آخری پھیرا
شاخوں میں خیالوں کے گھنے پیڑ کی شائید
اب آ کے کرے گا نہ کوئی خواب بسیرا
اک بیر نہ اک مہر نہ اک ربط نہ رشتہ
تیرا کوئی اپنا نہ پرایا کوئی میرا
مانا کہ یہ سنسان گھڑی سخت بڑی ہے
لیکن میرے دل یہ تو فقط ایک گھڑی ہے
ھمت کرو جینے کو ابھی عمر پڑی ہے
Category: نظمیں | Views: 629 | Added by: Crescent | Date: 2012-03-19 | Comments (0)

ٹوٹ کر چاہنا ضروری ہے
پیار میں انتہا ضروری ہے
ہم تو دریا کے دو کنارے ہیں
درمیاں فاصلہ ضروری ہے
یہ کڑی شرط ہے محبت کی
بے وفا سے وفا ضروری ہے
Category: نظمیں | Views: 605 | Added by: Crescent | Date: 2012-03-19 | Comments (0)

Search
Login In
Recent Posts-->
Popular Threads-->
Recent Photos-->
Poetry blog
Copyright Tehreer © 2024