Tuesday, 2019-11-19, 4:22 PM
TEHREER
The Place of Entertainment and knowledge
Welcome Guest | RSS
Site menu
Categories
غزلیاتنظمیں
منتخب اشعارقطعات
Quotationsانتخاب
Entries archive
Recent Blogs-->
Recent Comments-->
thnx inam

hahahah

Thnx inam

hahah nice

thnx inam

Our poll
Rate my site
Total of answers: 24
Main » 2012 » January » 30 » جاگتی رات کی آنکھوں پہ فسانے جیسے
9:31 PM
جاگتی رات کی آنکھوں پہ فسانے جیسے
جاگتی رات کی آنکھوں پہ فسانے جیسے
ایک پل میں سمٹ آئے ہوں زمانے جیسے
عقل کہتی ہے بھُلا دو جو نہیں مل پایا
دل وہ پاگل کہ کوئی بات نہ مانے جیسے
راستے میں وہی منظر ہیں پُرانے اب تک
بس کمی ہے تو نہیں لوگ پُرانے جیسے
آئینہ دیکھ کے احساس یہی ہوتا ہے
لے گیا وقت ہو عُمروں کے خزانے جیسے
رات کی آنکھ سے ٹپکا ہوا آنسو شبنم
مخملی گھاس پہ موتی کے ہوں دانے جیسے
بیٹھے ہیں شام کی دہلیز پہ اک آس لیے
کوئی آئے گا ہم کو بھی منانے جیسے

Category: غزلیات | Views: 515 | Added by: Crescent | Rating: 0.0/0
Total comments: 0
Only registered users can add comments.
[ Registration | Login ]
Search
Login In
Recent Posts-->
Popular Threads-->
Recent Photos-->
Poetry blog
Copyright Tehreer © 2019