I can only imagine how much research has gone into this. I like your writing skills as it makes one feel included in the journey. Thank you for the valuable notes.I enjoy kinds very own post. It will be respectable to get a single narrative inside and outside of the core of this distinctive core specialized niche will likely be commonly knowledgeable. https://www.ilmkidunya.com/9th-class/roll-number-slips.aspx
چشمِ نم کو روتے ہو؟ میری وحشتیں تم پر کیوں گراں گزرتی ہیں؟ میرے رنج و غم پر تم کیوں اداس رہتے ہو؟ کیوں سوال کرتے ہو؟ میرے چاہنے والو ! کبھی ویران آنکھوں کا خواب بن کے دیکھا ہے؟ یاد میں ڈھلے ہو تم؟ کسی کے خشک ہونٹوں کی کانپتی دعاؤں میں صد ہا برس رہ کر خاک میں ملے ہو تم؟ سائبان کھویا ہے؟ دھوپ میں جلے ہو تم؟ زندگی کا حاصل جو پیار تم نے پایا تھا نفرتوں میں بدلا ہے؟ دوستی کے پردے میں ملنے والے دشمن کے، ہاتھ سے لٹے ہو تم؟ میرے چاہنے والو ! اُن ویران آنکھوں کا خواب تو بنو پہلے یاد میں ڈھلو پہلے مہربان آنکھوں کی نفرتوں کو سہہ جاؤ، خاک میں ملو پہلے پھر تمہیں خبر ہوگی میری وحشتیں کتنی تلخ اک حقیقت ہیں چشمِ تر کے آنسو بھی گردشِ زمانہ کے درد کی امانت ہیں درد تو سہو پہلے پھر تمہیں خبر ہوگی میرے چاہنے والو