I can only imagine how much research has gone into this. I like your writing skills as it makes one feel included in the journey. Thank you for the valuable notes.I enjoy kinds very own post. It will be respectable to get a single narrative inside and outside of the core of this distinctive core specialized niche will likely be commonly knowledgeable. https://www.ilmkidunya.com/9th-class/roll-number-slips.aspx
کہتے ہیں کہ ایک چھوٹی مچھلی نے بڑی مچھلی سے پوچھا "آپا یہ سمندر کہاں ہوتا ہے؟" اس نے کہا جہاں تم کھڑی ہو یہ سمندر ہے۔ اس نے کہا، آپ نے بھی وہی جاہلوں والی بات کی یہ تو پانی ہے، میں تو سمندر کی تلاش میں ہوں اور میں سمجھتی تھی کہ آپ بڑی عمر کی ہیں، آپ نے بڑا وقت گزارا ہے، آپ مجھے سمندر کا بتائیں گی۔ وہ اس کو آوازیں دیتی رہی کہ چھوٹی مچھلی ٹھرو، ٹھرو، میری بات سن کے جائو کہ میں کیا کہنا چاہتی ہوں لیکن اس نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور چلی گئی۔ بڑی مچھلی نے کہا کہ کوشش کرنے کی، جدو جہد کرنے کی، بھاگنے دوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں، دیکھنے کی اور straight آنکھوں کے ساتھ دیکھنے ضرورت ہے۔ مسئلے کے اندر اترنے کی ضرورت ہے۔ جب تک مسئلے کے اندر اتر کر نہیں دیکھو گے، تم اسی طرح بے چین و بے قرار رہوگے اور تمیں سمندر نہیں ملے گا۔ ۔ ۔
ایک دن میں اپنے پوتے سے کہ رہا تھا کہ " بلال میاں ، میں اپنے الله کو مان کے مرنا چاہتا ہوں -" وہ کہنے لگا کہ " بابا تم تو بہت اچھے آدمی ہو " میں نے کہا نہیں " مجھے میرے ابّا جی نہ کہا تھا کہ ایک الله ہوتا ہے - میں نے یہ بات مان لی اور الله کوئی ماننے لگا - " میں الله کو خود سے ڈائریکٹ ماننا چاہتا ہوں - بس خدا پر یقین کی ضرورت ہے ، میرے ابّا جی بتایا کرتے تھے کہ ایک دن ان کے ہاں دفتر میں کام کرنے والے ملازم کی تنخواہ چوری ہو گئی تو سب نے کہا کہ یار بڑا افسوس ہے - تو وہ کہنے لگے کہ " خدا کا شکر ہے نوکری تو ہے " ایک ماہ بعد خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ اس کی نوکری بھی چلی گئی لوگوں اور ابا جی نے ان سے افسوس کیا تو کہنے لگے جی " خدا نے اپنا گھر دیا ہے ، اندر بیٹھ کر اچار روٹی کھالیں گے - الله کا فضل ہے - پرواہ کی کوئی بات نہیں - " یہ خدا کی طاقت تھی - مقدمے بازی میں کچ عرصے بعد اس کا گھر بھی فروخت ہو گیا - وہ پھر بھی کہنے لگا کہ " فکر نہیں میرے ساتھ
... Read more »
آج کا ظلم اور زیادتی کل مر بھی جائے تو اس کا درد نہیں مرے گا۔۔ وہ ظلم کرنے والی قوم اور گروہ کو مارنے کے لیئے باقی رہتا ہے۔۔۔۔۔۔
رزق ہی نہیں کچھ کتابیں بھی ایسی ہوتی ہیں جن کے پڑھنے سے پرواز میں کوتاہی آجاتی ہے۔۔۔
صبر کا گھونٹ دوسروں کو پلانا آسان ہے خود پیتے ہوئے پتا چلتا ہے کہ ایک ایک قطرہ پینا کتنا بھاری پڑتا ہے۔۔۔۔۔
دھمکیوں سے لوگ کبھی اچھے نہیں بنتے‘ تبدیلی محبت کی زمین میں اُگتی ہے۔۔ دل کی آمادگی کے ساتھ پھل پھول دیتی ہے۔۔ انسان کمپیوٹر کے کی بورڈ نہیں ہوتے کہ جب جو جی چاہا ٹائپ کرلیا۔۔۔۔
عشقٍ مجازی سے عشقٍ حقیقی تک کا فاصلہ بس "پیلو پکنے" کی دیر تک ھے۔ پیلو چننے سے ابتدا ھے۔ سب سنگی ساتھی مل کر چنتے ہیں۔۔ پیار کی امرتیاں؛ "محبت" کے "پیلو"۔۔۔ پیلو چنتے چنتے آنکھیں ملتی ہیں، دل ملتے ہیں اور پھر جدائی کا زمانہ شروع ھو جاتا ھے۔۔۔۔۔ پیلو ختم ھوجاتی ھیں اور انتظار شروع ھو جاتا ھے۔ چہروں کی سرخیاں ختم ھو جاتی ہیں اور انسان "ھکا بکا" رہنے لگتا ھے۔ پھر کب آئے پیلو کا موسم اور یار مل کے پیلو چنیں۔۔۔۔ فرید نے پیلو کیا چنیں‘ درد چن لیا۔ ایسا درد جس کا مداوہ بھی وہ خود ہی ھے۔ ایسا سفر جس کا انجام بھی سفر ہی ھے۔ جس کی منزل ایک نئی مسافرت ھے۔ ایسا راز کہ بیاں بھی ھو اور فاش بھی نہ ھو۔ ایسا یار ملا کہ شہ رگ سے قریب ھو اور نگاہوں سے اوجھل ھو۔ یہ انعام ھے کہ سزا‘ جو کچھ بھی ھے‘ لطف ھے۔ اس کا الطاف ھے جو درد بن کے ساتھ رہتا ھے۔ محسوس ھوتا ھے لیکن نظر نہیں آتا۔۔۔۔۔ جو جلوہ بن کے دل سے گزرتا ھے اور آنسو بن کے آنکھ سے ٹپکتا ھے۔۔۔۔ فرید کی خزاں سدا بہار ھے۔ اس پر مخفی راز آشکار ھے۔ جتنا آشکار ھے اتنا پرسرار ھے۔ کو
... Read more »
محبتوں کو مشروط ہرگز نہیں ہونا چاہیےکہ شرائط، عہدنامے، دھمکیاں، ڈراوے اور چیلنج جزبوں کی لطافت، گہرائی اور معنویت کو مجروح کر ڈالتے ہیں۔ ان میں کھردراپن اور ڈراریں پیدا کر دیتے ہیں۔ پھر اعتماد کی جگہ خوف بسیرا کرنے لگتا یے۔ خوشی کی جگہ واہمے من آنگن میں لہرانے لگتے ہیں۔ طمانیت کی چھاؤں کے بجائے بےسکونی کی دھوپ رقص کرنے لگتی یے۔ اعتبار ٹوٹ جاتا یے اور دھڑکے جی کا جنجال بنتے چلے جاتے ہیں۔ محبت کو آزاد ہونا چاہیے۔ ہر شرط سے، ہر خدشے کی زنجیر سے۔ جتنی محبت زیادہ ہوتی یے اتنا ہی مبحت کرنے والے شخص کا ظرف اور دل کشادہ ہوتا یے۔ وہ معاف کرنے اور معافی طلب کرنے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا۔ جھوٹی انا کے خول میں لپٹ کر دوسری جانب سے "پہل" کا انتطار نہیں کرتا۔ اس کے بجائے خود صلح اور امن کا ہاتھ بڑھاتا یے۔ البتہ محبتوں کو محدود کرنے والا شخص ڈراوے، دھمکی اور حاکمیت پسندی سے کام لیتا یے۔ چھوٹا ظرف، چھوٹا دل، اور چھوٹی محبت۔ وہ جزباتی بلیک میلنگ اور بے حسی دکھا کر مقابل کو اپنے دام میں کسنے
... Read more »
یرا پہلا بچہ میری گود میں تھا۔ میں ایک باغ میں بیٹھا تھا اور مالی کام کر رہے تھے۔ ایک مالی میرے پاس آیا اور کہنے لگا ” ماشااللہ بہت پیارا بچہ ہے ۔ اللہ اِس کی عمر دراز کرے۔ میں نے اس سے پوچھا ” تمھارے کتنے بچے ہیں ؟ وہ کہنے لگا "میرے آٹھ بچے ہیں" جب اس نے آٹھ بچوں کا ذکر کیا تو میں نے کہا کہ "اللہ اُن سب کو سلامت رکھے ۔ لیکن میں اپنی محبت کو آٹھ بچوں میں تقسیم کرنے پہ تیار نہیں ہوں۔ یہ سن کر مالی مسکرایا اور میری طرف چہرہ کر کے کہنے لگا،!
” صاحب جی! محبت تقسیم نہیں کیا کرتے ۔محبت کو ضرب دیا کرتے ہیں
ربنا ظلمنا انفسنا میں عرض کر رہا تھا کہ جلدی سے " ربنا ظلمنا انفسنا " پڑھا اور پھر بھاگتے ہیں - وہ اس لئے کہ انا اتنی بھری ہوتی ہے ، دعا کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ انا کا پورے کا پورا توڑنا , اور پھر ایک بھکاری کی طرح اپنا ایک کشکول لے کر جانا - انا اتنی ظالم چیز ہے ، اور اتنی متکبر ، اتنی تگڑی چیز ہے کہ سینٹ آگسٹائن تھے ، نصاریٰ کے بہت بڑے بزرگ صوفی - الله کے پیارے تھے ، تو وہ ایک دن دعا مانگ رہے ہیں ، بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ ، اور ان کی دعا مشھور ہے ، اور وہ کہتے ہیں :
O GOD make me pious but not today
" اک دن ہور دے دے شرارتاں کرن لئی " - یعنی اللہ تعالیٰ مجھے نیک بنا دے ، لیکن آج ہی نہ بنا دینا , تھوڑا سا وقت مجھے مل جائے ، اور -
وہ لوگ جنہوں نے تعلیم کا یہ اصل اصول قائم کیا تھا کہ ہر مسلمان بچے کی تعلیم کا آغاز کلام مجید سے ہونا چاہیۓ، وہ ہمارے مقابلہ میں ہماری قوم کی ماہیت و نوعیت سے زیادہ با خبر تھے- فیضان اقبال از شورش کاشمیری صفحہ ١٠٣
یوں کب تک دہر سے چپ کر ملیں گے ہم اندھیرے میں کسی شب وہ میرے گھر میں علاالعلان ہو جائی چلو میں خود کو خنجر کے حوالے آج کرتا ہوں میری جاں جائے تو جائے تمہارا مان رہ جائی
درد اتنا تھا کہ اس رات دلِ وحشی نے ہر رگِ جاں سے الجھنا چاہا ہر بُنِ مُو سے ٹپکنا چاہا اور کہیں دور ترے صحن میں گویا پتا پتا مرے افسردہ لہو میں دھل کر حسنِ مہتاب سے آزردہ نظر آنے لگا میرے ویرانۂ تن میں گویا سارے دُکھتے ہوئے ریشوں کی طنابیں کُھل کر سلسلہ وار پتا دینے لگیں رخصتِ فاصلۂ شوق کی تّیاری کا اور جب یاد کی بجھتی ہوئی شمعوں میں نظر آیا کہیں ایک پل، آخری لمحہ تری دلداری کا درد اتنا تھا کہ اس سے بھی گزرنا چاہا ہم نے چاہا بھی ، مگر دل نہ ٹھہرنا چاہا